Tuesday, January 4, 2011
اسلام آباد: گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتلانہ حملے میں شہید
5:01 PM
No comments
اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 کی کوہسار مارکیٹ میں فائرنگ سے گورنر پنجاب سلمان تاثیر شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب اسلام آباد میں اپنے گھر سے نکلے تو ان پر فائرنگ کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے سینے پر گولی لگی۔ جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں پولی کلینک اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے کا تعلق ایلٹ فورس سے بتایا جاتا ہے۔ جسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزم گورنر کی گاڑی میں ہی موجود تھا۔ اور فائرنگ کرنے والا شخص یونیفارم میں تھا۔
0 comments:
Post a Comment