سندھ میں کمشنری نظام اور 1979ء کے بلدیاتی نظام کی عارضی طور پر بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد سندھ میں 2001ء کا ضلعی حکومتوں کا نظام تحلیل اور کراچی دوبارہ پانچ اضلاع میں تقسیم ہوگیا اور شہر قائدکی پرانی حیثیت بحال ہوگئی ہے تاہم حیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال نہیں ہوگی ۔ کراچی ڈویژن شرقی ، وسطی ، غربی ، جنوبی اور ملیر کے اضلاع میں تقسیم ہوگیا ہے ۔ سندھ کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کمشنر تعینات کئے جائیں گے ۔ حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں ڈی سی اوز کو کمشنر تعینات کیا جائے گا ۔
0 comments:
Post a Comment