Monday, March 19, 2012

آٹھ مارچ کا عدالتی حکم یکطرفہ تھا


وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ آٹھ مارچ کا عدالتی حکم یکطرفہ تھا اس لیے اس کو واپس لیا جائے۔
پاکستان کے صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کو غیر ملکی ججوں کے سامنے نہیں پھینکا جاسکتا۔یاد رہے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ وہ سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے، پہلے بھی کئی برس جیل کاٹی ہے مزید چھ مہینے جیل کاٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوئس حکام کو خط لکھ کر آئین کی خلاف ورزی اور سزائے موت کا سامنا کرنے سے بہتر ہے کہ وہ خط نہ لکھ کر توہین عدالت کی سزا کاٹ لیں۔ 

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews