Wednesday, March 7, 2012

Waheeda Shah disqualified !!


پی ایس 53 کے الیکشن کالعدم، وحیدہ شاہ2سال کیلئے نا اہل
 ECP disqualifies Waheeda Shah for 2 years, declares election void 
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے وحیدہ شاہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ایس 53 کے الیکشن کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ وحیدہ شاہ کو2سال کے لئے نا اہل قرار پائی ہیں ۔ وحیدہ شاہ نوٹس دینے کے باوجود الیکشن کمیشن کے سامنے حاضر نہیں ہوئی تھیں۔فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اورچاروں الیکشن کمشنرز نے دستخط کئے،چاروں ارکان نے اپنا اپنا فیصلہ لکھ کر چیف الیکشن کمیشنر کو پیش کیا ۔فیصلے کے وقت وحیدہ شاہ اوران کے وکیل بھی موجود تھے،واقع کے وقت خاموش تماشائی بنا رہنے والا پولیس آفیسرڈی ایس پی عرفان شاہ کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 53 کے ضمنی الیکشن میں امیدوار وحیدہ شاہ کی طرف سے پولنگ عملے پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت گذشتہ روز مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی زیر صدارت ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں طلبی کے باوجود ، وحیدہ شاہ وہاں حاضر نہ ہوئیں تاہم انکا وکیل وہاں آیا ہوا تھا، جس نے اپنی موکلہ کی طرف سے معافی بھی مانگی ، اجلاس کو بتایاگیا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف تشدد، دھاندلی سمیت 19 الزامات عائد ہیں ، اجلاس میں موجود وحیدہ شاہ کے ایک انتخابی حریف مشتاق تالپر نے انتخاب کالعدم قرار 
دینے کی درخواست کی ، کمیشن نے کچھ دیر معاملے کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا


 ISLAMABAD: The Election Commission of Pakistan (ECP) on Wednesday disqualified Pakistan People's Party's candidate Waheeda Shah for two years and declared her election on PS-53 Tando Muhammad Khan null and void

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews