لودھراں:پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں نویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کی ویڈ یو بنا کر بلیک میل کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق لودھراں کے علاقے دنیا پورمیں ملزمان نے پہلے طالبہ کو ورغلایا کر ویڈیو بنانی اور پھر 6 ماہ تک بلیک میل کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
نمائندے نے بتایا کہ ملزمان ویڈیو کے ذریعے طالبہ کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بلیک میل کرکے 3 لاکھ روپے طلب کیے، مطلوبہ رقم نہ ملنے پر ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔
بدقسمت طالبہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان انضمام، احتشام، جہانگیر اور شیراز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم بلال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ زیر حراست ملزمان کے خلاف دفعہ 376 اور 292 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment