Saturday, February 25, 2012

خلائی بستیاں ڈیزائن کرنے کا مقابلہ، پاکستانی طالبات کی کامیابی

پاکستانی طالبات کی ٹیم

سائنس اور ماحول

خلائی بستیاں ڈیزائن کرنے کا مقابلہ، پاکستانی طالبات کی کامیابی

بھارتی شہر گڑگاؤں میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے تعاون سے خلا میں بستیوں کی تعمیر کا خاکہ تیار کرنے کے مقابلے ’اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کمپٹیشن‘ میں پاکستانی طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستانی طالبات کی یہ ٹیم اب آخری مرحلے میں شرکت کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔ دنیا بھر کے سکولوں کے طلبہ و طالبات کے اس منفرد سائنسی مقابلے کا فائنل اس سال جولائی میں امریکی ریاست ہیوسٹن میں قائم ناسا کے جونسن اسپیس سینٹر میں ہوگا۔
بھارت میں ہونے والے آٹھویں ایشین ریجنل اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کمپٹیشن میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے 14سے19سال تک کی عمروں کے اسکول کے بچوں شرکت کی۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کی بیس ٹیموں کو 2082 میں خلائی سیارے عطارد کی سطح پر 10ہزار سے زائد انسانوں کے لیے ایک بستی بسانے کا منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا ۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کوتحقیق کے بعد 50 سلائیڈز پر مشتمل ایک پریزنٹیشن تیار کرنا تھی۔ اس کے علاوہ انہیں اس منصوبے کی اسٹرکچرل انجینئرنگ، آپریشن اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے بھی معلومات مہیا کرنا تھی۔

خلا میں انسانی آبادی بسانے کے اس مقابلے میں شرکت ایک خوشگوار تجربہ تھا، مریم رشید خلا میں انسانی آبادی بسانے کے اس مقابلے میں شرکت ایک خوشگوار تجربہ تھا، مریم رشید

اس برس اس مقابلے میں شرکت کرنے والے ان طلبا و طالبات کو ماہر خلائی سائنسدانوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور انٹرنیٹ سرچ کے ذریعے تخیلاتی طور پر سال 2082 میں عطارد پر بنائی جانے والی 10 ہزار انسانوں کی بستی کے لیے خوراک اور رہائش کی سہولتوں کی فراہمی، کشش ثقل، سورج کی روشنی اور ہوا کی رفتار کے حوالے سے بھی مطلوبہ معلومات فراہم کرنا تھیں۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کو اس منصوبے کی کاروباری لاگت کم کرنے اور اسے انسانی زندگی کے لیے آرام دہ بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کو بھی کہا گیا تھا۔ یہ ساراکام کرنے کے لیے طلبا و طالبات کو 21 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی گئی۔ اس مقابلے میں اس سال لاہور گرائمر سکول مین گلبرگ کی چودہ طالبات پر مبنی ٹیم نے اپنی بھارتی ٹیم ممبرز کے ساتھ مل کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

پاکستانی طالبات کی ٹیم لیڈر فائزہ طارق نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ بنیادی طور پر یہ ایک سائنسی مقابلہ تھا لیکن اس مقابلے میں حصہ لے کر انہیں سائنسی ایجادات کو انسانوں کے لیے خوشگوار بنانے اور دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے سمیت بہت سی دیگر باتیں بھی جاننے کا موقع ملا ہے۔

جیتنے والی ٹیم کی ڈائریکٹر اسٹرکچرل انجینئرنگ مریم رشید نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ خلا میں انسانی آبادی بسانے کے اس مقابلے میں شرکت ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ ان کے بقول چھوٹے بچوں کا اتنے بڑے منصوبے پر کام کرنا اور خلائی آبادی کو خوراک اور رہائش کی قابل عمل سہولتیں کم لاگت پر فراہم کرنے کے لیے تحقیق کرنا ان کے علم میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنا ہے۔ مریم رشید کے بقول اس مقابلے نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ پاکستانی بچوں میں ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

اس مقابلے میں شرکت کرنے والی عالیہ نامی ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ ان کے ذمے اس خلائی آبادی میں بسنے والے انسانوں کی خدمت کے لیے روبوٹس بنانے کا کام لگایا گیا تھا۔ ان کے بقول اس روبوٹ کا ڈیزائن کیا ہو گا، اسے کس طرح کنٹرول کیا جائے گا، یہ کن بیٹریوں پر چل سکے گا، اس میں کونسا سافٹ ویئر استعمال کیا جائے گا،ان کے لیے پیغام رسانی کی صورت کیا ہو گی، ہم نے ان تمام سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی اور اس طرح یہ منصوبہ ہمارے لیے بہت سی نئی چیزیں سیکھنے کا باعث بنا۔
لاہور گرائمر سکول کی پرنسپل نسرین شاہ نے بتایا کہ یہ مقابلہ بظاہر ایک خلائی اور سائنسی مقابلہ تھا لیکن اس میں شرکت کرنے والے بچوں نے ریاضی، طبیعات، آرٹ، کاروباری انتظام اور تعیلم و تحقیق سمیت کئی امور کے بارے میں آگاہی حاصل کی ہے۔

لاہور گرائمر سکول مین گلبرگ کی چودہ طالبات پر مبنی ٹیم نے اپنی بھارتی ٹیم ممبرز کے ساتھ مل کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے لاہور گرائمر سکول مین گلبرگ کی چودہ طالبات پر مبنی ٹیم نے اپنی بھارتی ٹیم ممبرز کے ساتھ مل کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

اسی سکول کی وائس پرنسپل بصارت کاظم نے بتایا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں میں تحقیقی سوچ اور علم کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں۔ ان سے اہل علم کو نئے نئے خیالات میسر آتے ہیں اور بچوں میں سائنسی حقائق جاننے اور کچھ اچھا کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ خلا میں نئی آبادی بسانے کے یہ مقابلے دنیا بھر میں ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان میں اسکولوں کے طلبہ اور طالبات دونوں شریک ہوتے ہیں لیکن اس سال آٹھویں ایشین ریجنل اسپیس سیٹلمنٹ ڈیزائن کمپیٹیشن کو جیتنے والی پاکستانی ٹیم صرف طالبات پر مشتمل ہے۔ ان میں زیادہ تر بچیاں وظائف پر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان بچیوں کو اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں شمولیت کیلئے سفری اخراجات کی مد میں کم از کم تیس لاکھ روپے درکار ہیں۔ یہ سپانسر شپ نہ ملنے کی صورت میں ان بچیوں کا فائنل مقابلوں میں شرکت غیر یقینی ہو گی۔
اس سال یہ مقابلہ جیتنے والوں میں پاکستان کی معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر ارم خالد کی بیٹی بھی شامل ہیں۔ ایک ماں کے طور پر اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے انھوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس کامیابی سے جہاں پاکستان کا سافٹ امیج سامنے آیا ہے وہاں سائنس کے میدان میں پاکستانی بچیوں کی اعلیٰ کارکردگی نے اس پراپیگنڈے کی تردید بھی کر دی ہے کہ پاکستان میں خواتین کے لیے آگے بڑھنے کے مواقعے نہیں ہیں۔ انہوں نے ان با صلاحیت بچیوں کی سرکاری طور پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور توقع ظاہر کی کہ یہ بچیاں اگلے مرحلے میں بھی پاکستان کی اچھی ایمبسیڈر ثابت ہونگی۔

رپورٹ: تنویر شہزاد، لاہور
ادارت: افسر اعوان

PTI Leader Imran Ismail on fire and protect Imran Khan

PTI Leader Imran Ismail on fire and protect Imran Khan

Hasb e Haal – 24th feb 2012

Hasb e Haal – 24th feb 2012

Friday, February 24, 2012

An Old Pic of "Mr & Mrs Clinton"

An Old Pic of "Mr & Mrs Clinton". :-)


Thursday, February 23, 2012

Cases against Baloch leaders to be withdrawn: Rehman Malik

Interior Minister Rehman Malik has announced that cases against Harbiyar Marri, Brahamdagh Bugti and other Baloch leaders will be withdrawn if they returned to Pakistan.

Imran Khan not honest so i am resigning from pti youth,boy in Front Line

Imran Khan not honest so i am resigning from pti youth,boy in Front Line

FM Hina Rabbani Khar, Hilary Clinton meeting in London




LONDON: Foreign Minister Hina Rabbani Khar is meeting US Secretary of State Hilary Clinton. 

Pakistan’s Ambassador to the US, Sherry Rehman is also present during this meeting. 

Bilateral relations following the NATO attack on the Pakistani check post in the Mohmand Agency would be discussed during this meeting. 

According to sources, Khar will also lodge a protest regarding the resolution presented in the US Congress calling for Balochistan’s right to self determination. 

Fizza Gilani, daughter of PM Yousaf Raza Gilani in politics

Fizza Gilani, daughter of PM Yousaf Raza Gilani in politics


Pakistani Ahmed Amin makes world record in Martial Arts


Islamabad: Another Pakistani, Ahmed Amin Bodla has brought the fame for the country and set a Guiness Record by making 6,370 kicks in one hour here on Wednesday.
The Pakistani Taekwondo expert has broken the previous record by Indian Jayanth Reddy who made 2,982 kicks in August 2011.
He had also made record of the Most Martial Arts Kicks in one minute and has hunger to break the record and he has done for his country.

HEC: Top 10 universities list


The Higher Education Commission released its first ever top ten universities list, today. Initiative of QS ranking was taken up by HEC with the objective to promote a culture of participating in the world university rankings for the purpose of getting reasonable reflection of higher education (HEIs) development in the country.
HEC-Pakistan is the first one in the Islamic world that has developed Ranking criteria, methodology conducted ranking exercise. Initiative 0f QS ranking is taken up by the HEC to promote a culture of participating in the world university rankings for the purpose of getting reasonable reflection of higher education (HEIs) development in the country.
The over-all top ten Higher Education Institutes (HEIs) of Pakistan are as follows:
  1. Quaid-i-Azam University, Islamabad
  2. Pakistan Institute of Engineering and Applied Sciences
  3. Aga Khan University, Karachi
  4. University of Agriculture, Faisalabad
  5. University of The Punjab, Lahore
  6. National University of Sciences and Technology (NUST)
  7. Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University
  8. University of Health Sciences, Lahore
  9. COMSATS Institute of Information Technology (CIIT)
  10. Lahore University of Management Sciences, Lahore
Categorically the standings are as follows:
Agriculture/Veterinary
  1. University of Agriculture, Faisalabad
  2. Pir Mehr Ali Shah Arid Agriculture University, Rawalpindi
  3. University of Veterinary and Animal Sciences, Lahore
  4. KPK Agriculture University, Peshawar
  5. Sindh Agriculture University, Tandojam
Art & Design
  1. National College of Arts, Lahore
  2. Indus Valley School of Arts and Architecture, Karachi
Computer Sciences & IT
  1. COMSAT Institute of Information Tech Islamabad
  2. National University of Computer and Emerging Sciences , Islamabad
  3. Qurtaba University D.I.Khan
  4. Balochistan University of Information Technology and Management Sciences, Quetta
  5. City University, Peshawar
Engineering & Technology
  1. Pakistan Institute of Engineering and Applied Science, Islamabad
  2. National University of Sciences and Technology, Islamabad
  3. Ghulam Institute of Engineering and Technology , Swabi
  4. University of Engineering and Technology , Taxila
  5. Institute of Space Technology, Islamabad
Business Education
  1. Lahore University of Management Sciences, Lahore
  2. Institute of Business Administration, Karachi
  3. Iqra University, Karachi
  4. Sukkur Institute of Business Administration
  5. National College of Business Administration & Economics, Lahore
Medical
  1. Aga Khan University, Karachi
  2. University of Health Sciences, Lahore
  3. Dow University of Health Sciences, Karachi
  4. Isra University, Hyderabad
  5. Khyber Medical University, Peshawar

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews