کراچی:
پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے پاکستان تحریک
انصاف کو قائد اعظم کے مزار پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان جب اور جہاں چاہیں جلسہ کرسکتے ہیں، میں انہیں اجازت دیتا ہوں۔
یادرہے گزشتہ روز وزیر
داخلہ منظور وسان نے کہا تھا کہ قائداعظم کے مزار پر پاکستان تحریک انصاف
کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ وہاں کی انتظامیہ سندھ گورنمنٹ
کےماتحت نہیں ہے۔