
کراچی: پاکستان کے موجودہ صدر اور پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے تین سالوں میں ملکی معیشت کو 40.57 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔
یہ انکشاف معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہد نے اپنی نئی تصنیف”پاکستان اور امریکا دہشتگردی، سیاست و معیشت“ میں کئے ہیں۔
مصنف کے مطابق امریکی دباؤ پر پاکستانی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن کو التوا میں ڈال رہی ہے، نائن الیون کے بعد فوجی حکومت اور موجودہ حکومت نے کرپشن اور ٹیکس چوری کی دولت کو قانونی تحفظ دینے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اجراء کیا جو کہ”مالیاتی این آر او“ ہے.
گذشتہ دس برسوں میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں سے...