چھٹی کی تاریخ کااغلاط نامہ
فرخ نور
محترم !
میں ایک عام پاکستانی ہوں، اور ایک اہم مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں۔جو کہ قوم کے نونہالوں کے تعلیمی نصاب میں موجودحقائق کی اغلاط سے متعلق ہے۔ جو بچو ں کے اذہان پر ابطالی نقوش مرتب کرسکتے ہیں۔ میرے پاس تاریخ کے مضمون کی کوئی باقاعدہ سند نہیں ہے اور نہ ہی کہیں باقاعدہ اسکی شاگردی اختیار کی۔ مجھے تاریخ سے محبت ہے اور اِس اُلفت کی عملی صورت، یہ تحریرہے۔
کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تاریخ، ماضی کے تجربات اور موجود حالات کی مدد سے انسانی مستقبل کی رہنمائی کرتی ہے۔حتی کہ ممالک کی پالیسیاں اور سیاسی حکمت عملیاں بھی تاریخ کی مدد سے مرتب ہوتی رہی ہے۔ مقدمہ ابن خلدون از عبد الرحمن، کتاب الامیر (دی پرنس) از میکاولی تاریخی تجربات کا ایک واضح نچوڑ ہیں۔
حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی...