آج ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کا امتحان ہے،،،امریکہ کا راتب کھانے والے اور اسکے احکامات کے بغیر چُوں تک نہ کرنے والے حکمرانوں اور کمرشل میڈیا کو ایکسپوز کرنے کا
وقت آگیا ہے۔
ہمارے معصوم اور نہتے، فلسطینی بہن بھائیوں پر ظلم اور
بربریت کی انتہا کردی گئی ہے،،آج دنیا کے منصفوں کی زبانوں پر تالے لگ چکے ہیں،،،انسانی حقوق کے ٹھیکیدار اپنے بِلوں میں گھُس گئے ہین اور ملالہ کے لیئے ماتم کرنے والی این جی اوز بھی اپنے آقائوں کا پہلو گرم کرنے میں مصروف ہیں،،
آج کوئی بھی انکا پرسانِ حال نہیں،،، انکی مدد کرنا تو درکنار 57 نام نہاد اسلامی ممالک میں سے شائد ہی کسی کو
اسرائیل کی مذمت کرنے کی توفیق ہوئی ہو۔۔
ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ فلسطینیوں کے لئیے انتہائی منظم انداز میں مہم چلائیں اور دنیا، خاص طور پر مغربی ممالک کے عوام تک اصل صورت حال پہنچائیں،،،ممکن ہے کہ ان کی آواز بھی ہماری آواز کے ساتھ مل کر ظالموں کو فلسطینیوں کی نسل کُشی سے باز رکھ سکے،،،،،
آئیے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بلا تفریق رنگ و نسل اور فرقہ و سیاست،،، سبھی لوگ یک جان ہو کر سوشل میڈیا کے محاذ پر بھرپور جنگ کا آغاز کریں،،،، شکریہ