
کراچی: پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار اور امریکی حلقوں میں اثر و رسوخ رکھنے والے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی روانگی سیاسی تھی، وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں واشنگٹن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوگی، وہ دبئی بلاوجہ نہیں گئے اور ایسے ہی واپس نہیں آئیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ میمو گیٹ اسیکنڈل پر 15اور 16تاریخ بہت اہم کا حامل ہے،ن لیگ ، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور فوج یہ سمجھتی ہے کہ صدر آصف زرداری اس سازش میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی پاکستان سے روانگی طبعی معائنے کے بجائے سیاسی تھی، وہ ملک سے باہر...