Tuesday, November 13, 2012

ظلم اور نا انصافی پر مبنی نظام ،کو الله پہ چھوڑ دو !!!



کسی نے جذباتی ہو کی کہا
" چلو چلو رائونڈ چلو وہاں لاکھوں کو اکھٹا کر کے خدا سے دعا کرتے ہیں کہ امریکا کی توپوں میں کیڑے پڑیں"-

ممبر سے آواز آہی
" نہیں نہیں یہ بھی نہ کرنا میں نے تبلیغ کرنے امریکا بھی جانا ہوتا ہے- چھوڑو یہ سب وہ دیکھو نرگس بھی آہی ہے میری مں بولی بیٹی -عامر بھی آہے گا ،آفریدی بھی آیا ہے -کتنی زندگیاں بدل دی ہیں کم سے کم دس ،بارہ -

امریکا کا عالمی طاغوت ،ظلم اور نا انصافی پر مبنی نظام ،حکومت ،لال مسجد ظلم، سود ، میڈیا کی فحاشی،افغانستان, کشمیر ,فلسطین ان کو الله پہ چھوڑ دو" -

حکمران ملک میں نفرت، قتل وغارت،اندھیر نگری چوپٹ راج چھوڑ کر جارہے ہیں،نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ حکمران ملک میں نفرت، قتل و غارت اور اندھیر نگری چوپٹ راج چھوڑ کر جارہے ہیں اور آنے والی حکومت کے لئے پاکستان کانٹوں کا میدان ہوگا۔ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے میں لاشیں گررہی ہیں۔ پاکستان میں پہلے دہشت گردی کبھی نہیں تھی۔

 ہمارے دور اقتدار میں تمام صوبے پر امن تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آنے والی حکومت کے لئے قتل و غارت، بدحالی،غربت، مہنگائی،لوڈ شیڈنگ سمیت لاتعداد مسائل چھوڑ کر جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے عدالتیں، اسمبلی اور آئین و قانون توڑا انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ورغلانے کے لئے میدان میں بہت سے لوگ اترے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ان نوجوانوں کو ورغلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم پر بہت توجہ دے رہی ہے اوراس کے لئے وہ طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کررہی ہے یہ لیپ ٹاپ کسی سیاسی مقاصد کے لئے نہیں بلکہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لئے تقسیم کئے جارہے ہیں۔

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews