عمران خان نے ایک کروڑ کا پلاٹ شوکت خانم کو عطیہ کر دیا.
عمران خان نے لاہور میں فنڈ ریزنگ مہم کے دوران اپنا ایک کروڑ کا پلاٹ ہسپتال کو عطیہ کر دیا. انہوں نے کہا کہ شوکت خنم کینسر کے مریضوں کو علاج کے لئے بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جب میں لفٹر سے گرا تو مجھے بھی علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں. پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ عطیات دیتی ہے اور 1994 سے لے کر
اب تک شوکت خانم کے لئے 13 ارب روپے کی زکوٰۃ اکٹھی ہوئی.