کراچی: پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار اور امریکی حلقوں میں اثر و رسوخ رکھنے والے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی روانگی سیاسی تھی، وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں واشنگٹن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوگی، وہ دبئی بلاوجہ نہیں گئے اور ایسے ہی واپس نہیں آئیں گے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ میمو گیٹ اسیکنڈل پر 15اور 16تاریخ بہت اہم کا حامل ہے،ن لیگ ، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور فوج یہ سمجھتی ہے کہ صدر آصف زرداری اس سازش میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی پاکستان سے روانگی طبعی معائنے کے بجائے سیاسی تھی، وہ ملک سے باہر رہ کر فیصلے کا انتظار کریں گے اور اگر ان کے خلاف نتیجہ برآمد ہوا تو وہ مستقل خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے رکھیں گے۔
سیٹھی کے مطابق صدر مملکت کے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ حالات کے اترا چڑھاؤ پر بیرون ملک رہ کر ہی پارٹی کے معاملات چلائیں گے، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستانی تجزیہ نگار کے بقول میمو اسکینڈل پر فوجی بغاوت کی صورت میں بلاول زرداری کو سندھ میں ردعمل پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا، پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی فوجی اقدام کے خلاف احتجاجا استعفی دیں گے جب کہ پی پی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ سے بھی استعفے طلب کرلیے گئے ہیں۔
نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک قائم مقام صدر کے طور کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو آئندہ اقتدار میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، ان کی جگہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آگے لایا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment