Wednesday, February 9, 2011

گوجرانوالہ:سرکاری عمارتوں کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکے

گوجرانوالہ:سرکاری عمارتوں کے قریب یکے بعد دیگرے 4 دھماکے
گوجرانوالہ میں تھانہ سی آئی اے اور سپیشل برانچ کی عمارتوں میں یکے بعد چار دھماکے ہوئے۔جس سے ارد گرد کی عمارتیں لرز اٹھیں۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گوجرانوالہ میں صبح سات بجےکے قریب تھانہ سی آئی اے کی عمارت کے عقب میں دو زور داردھماکے ہوئےجن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے علاوہ سی آئی اے کی عقبی دیوار میں سوراخ ہوگیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پلاسٹک کے بڑے کین میں نصب ایک بم ناکارہ بھی بنادیا۔ دوسری جانب آرپی او آفس سے ملحقہ سپیشل برانچ کی عمارت میں بھی ہلکی نوعیت کا دھماکا ہوا ہے۔ تینوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھانہ سی آئی اے کی دیوار کے ساتھ دھماکا خیز مواد کو پلاسٹک کے بڑے کین میں رکھا گیا تھا۔ چوتھا دھماکابھی پی سی او عمارت کے قریب ہوا. وقوعہ کے بعد پولیس حکام وہاں پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔۔

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews