این آر او: سماعت اکیس نومبر سے
آخری وقت اشاعت: جمعـء 18 نومبر 2011 , 04:24 GMT 09:24 PST

جمعرات کو چار نئے ججز کے حلف اُٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
سپریم کورٹ نے قومی مصالحتی آرڈیننس یعنی این آر او سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لیے حکومت کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر سترہ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جو اکیس نومبر سے اس کی سماعت کرے گا۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ انیس اپریل سنہ دوہزار گیارہ کو اس درخواست کی سماعت ملتوی کر چکی ہے۔ اس کے بعد نظرثانی کی درخواست پر سماعت اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ عدالت عظمیٰ میں ایک ہی وقت میں سترہ جج دستیاب نہیں تھے۔
جمعرات کو چار نئے ججز کے حلف اُٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
یہ درخواست وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ کے سولہ دسمبر دو ہزار نو کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے دائر کی گئی تھی۔
وفاق نے سپریم کورٹ سے وکیل کی تبدیلی کی اجازت کی استدعا بھی کی ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اکیس کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment