Saturday, January 21, 2012

ڈاکٹرعافیہ کینسرکاشکار،حاملہ ہونے کی اطلاعات!

کراچی: امریکی قید میں موجودپاکستانی سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے ساتھ  روارکھے گئے سلوک کی وجہ سے دوران قید کینسر کا شکاراورمبینہ زیادتی کے سبب حاملہ ہو گئی ہیں۔
دی نیوزٹرائب سے گفتگو میں کینسراورجنسی ذیادتی کے بارے میں عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہناتھا” ہیوسٹن کے پاکستانی قونصل جنرل سے علم ہوا ہے کہ عافیہ کینسرکاشکارہیں اس سے قبل یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ وہ مبینہ زیادتی کے سبب حاملہ ہو گئی ہیں لیکن پاکستانی سفارت خانہ ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید کے لئے کردارادانہیں  کر رہا“۔
2011ء میں 86برس کی سزا پانے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے متعلق فوزیہ صدیقی نے بتایا”امریکہ سے معزول کئے گئے پاکستانی سفیرحسین حقانی نے جس روزعافیہ کی کیفیت کا بتایا اس کے اگلے روزوہ واپس بلا لئے گئے۔ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عاقل ندیم نے رابطہ کرنے پربتایاہے کہ وہ جیل کے ڈاکٹرز سے عافیہ کے علاج کے لئے درخواست کر رہے ہیں،لیکن راس ویل نامی جیل سے منسوب تمام تر کہانیوں کی موجودگی اورکینسرجیسے مرض کے بعدیہ درخواست ناکافی ہے“۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ”پاکستانی سفارتخانہ عافیہ کے علاج کے لئےڈاکٹرزکی ٹیم مہیاکرنے کی بات کرے جس میں جیل معالجین کے علاوہ پرائیویٹ  ڈاکٹرزبھی شامل ہوں“۔
امریکا میں نئی تعینات ہونے والی پاکستانی سفیرشیری رحمن سے رابطہ کئے جانے کے باوجودجواب نہ ملنے پر شاکی فوزیہ صدیقی کاکہناتھا”امریکہ جانے سے قبل شیری رحمن نے عافیہ کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی“۔
ان کاکہناتھا کہ خواتین جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حاملہ ہو جانے کی اطلاع پر ہمیں بتایاگیاہے کہ ان میں ایسی علامات پائی گئیں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستانی وامریکی حکام سے یہ اپیل بھی کہ ان کی والدہ شدید بیماری کے بعداب بولنے کے قابل ہو چکی ہیں عافیہ کی ان سے بات کروائی جائے۔
پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جج رچرڈ برمن کی جانب سے 86سال کی سزاسنائے جانے کے بعد بدنام زمانہ راکس ویل نامی مقام پر قید رکھی گئی ہیں ۔امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع  جیل نما طبی مرکز جسے خواتین کے لئے بدنام زمانہ جیل کی شہرت حاصل ہے قیدیوں کی پراسراربیماریوں اور اموات  کے باعث انتہائی مشکوک شہرت رکھتاہے۔
علاوہ ازیں یہاں مقید خواتین کے ساتھ جنسی ذیادتیوں کی اطلاع عام کرنے پر doctor Roger Guthrieنامی معالج کو ملازمت سے برخواست کیاجاچکاہے۔
مائیکل ملر نامی گارڈ جنسی ذیادتی کے متعدد واقعات میں ملوث رہنے پربرطرف ہو چکاہے جب کہ کینسرکاشکارمریضہ علاج نہ کئے جانے کے سبب طویل عرصہ کسمپرسی کے عالم میں جینے کے بعدانتقال کر چکی ہے۔
برطانوی صحافی اورانسانی حقوق کی سرگرم کارکن ایوان ریڈلی عافیہ صدیقی کی اتنی طویل سزاکو”موت کےکنارے“قراردے چکی ہیں۔
پاکستانی سیاست دانوں کے عافیہ صدیقی کے متعلق اختیارکردہ رویہ سے ناراض فوزیہ صدیقی کا کہناتھا”جب تک عافیہ صدیقی سامنے آکرکھڑی نہیں ہو جاتی اس کے متعلق ہر بات ہی طفل تسلی لگتی ہے،البتہ مجھے اور قوم کو ان سیاستدانوں پر افسوس ہے جنہوں نے عافیہ کے نعرے لگا کر اپنے قد بلند کئے“۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہناہے کہ امریکی قید میں موجو دپاکستانی سائنٹسٹ خاتون اپنی والدہ سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو میں دی جانے والی غذا کے معیاراوراس سے طبیعت خراب ہونے کی متعدد شکایات بھی کر چکی ہیں۔
معروف پاکستانی صحافی اور ٹیلی ویژن شوز کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہناہے”عافیہ صدیقی کوکینسرہوجانے کی اطلاع امریکیوں ہی کے ذریعے ملی ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ عافیہ صدیقی کو مار دیاجائے“۔
عامر لیاقت حسین کا کہناتھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکا سے لڑنا ضروری نہیں وہ ایک حقیقت ہے توپاکستان بھی ایک حقیقت ہے ،سفارتی مہم یا بین الممالک تعلقات کو استعمال کر کے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہاکروایاجا سکتاہے۔
گوگل کے ملکیتی ویڈیوپورٹل یوٹیوب پراپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی اس بات کا انکشاف کیاہے کہ عافیہ صدیقی جیل میں کی گئی ذیادتی کے سبب حاملہ ہو ئی ہیں۔
دوزبانوں میں خبریں وبلاگز فراہم کرنے اورپاکستان میں وزٹ کی جانے والی سب سے بڑی نیوزویب سائٹ دی نیوزٹرائب نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرسے موقف جاننے کے لئے ای میل پر رابطہ کیا ہے تاہم  ان سطورکی اشاعت تک  پاکستانی سفارت خانے اور ہیوسٹن کونصلیٹ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews