Tuesday, December 13, 2011

’عمران کو مزار قائد پرجلسے کی اجازت نہیں‘


کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کےوزیر داخلہ منظور وسان نے کہا ہےکہ قائداعظم کے مزار پر پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے منظور وسان نے کہا کہ قائد اعظم کے مزار کی انتظامیہ الگ ہے وہ سندھ گورنمنٹ کےماتحت نہیں ہے، اس لئے وہاں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف تبت سینٹر، نشتر پارک یا کوئی اور جگہ منتخب کرلے انہیں وہاں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جلسہ مزار قائد پر ہی کیا جائےگا کیوں کہ جلسے میں آنے والوں کی تعداد زیادہ ہوگی جس کے لئے مزار قائد کی جگہ بھی کم پڑسکتی ہے۔ دوسری جگہ چھوٹی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews