Monday, January 23, 2012

میمو کے پیچھے کون لوگ ہیں



میمو کے پیچھے کون لوگ ہیں تحقیقاتی کمشن کو پتہ لگانا چاہئیے۔ آفاق احمد کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو

میمو کی وجہ سے حکومت بھی چلی جائے تب بھی تحقیقات ہونی چاہییں۔ آفاق احمد
حکومت آنی جانی چیز ہے ملک سب سے زیادہ اہم ہے۔ آفاق احمد
اگر حقانی نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا تو پھر اس سے استعفی کیوں لیا گیا ۔ جسٹس شائق عثمانی
حقانی کا استعفی لینے سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت میمو کے معاملہ میں ملوث ہے۔ شائق عثمانی
منصور اعجاز پاکستان نہ بھی آئے تو ججوں کو ثبوت اکٹھے کرنے کا طریقہ آتا ہے۔ شائق عثمانی
منصور اعجاز کے بارے میں حکومتی بیانات ایسے تھے کہ انہوں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ شائق عثمانی
ہو سکتا ہے کہ منصور اعجاز پاکستان آتے تو ان کے ساتھ سلمان تاثیر والا سلوک کیا جاتا۔شائق عثمانی
منصور اعجاز کا بیان ویڈیو کانفرنس کے زریعے بھی لیا جا سکتا ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی
مشرف کے خلاف سینٹ کی قرار داد درست ہے میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔ آفاق احمد
مشرف نے ملک کا آئین توڑا تھا ان پر غداری کا مقدمہ چلنا چاہئیے۔ آفاق احمد
مشرف جس وقت ملک سے گئے اس وقت ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔ شائق عثمانی
اس وقت مشرف کے خلاف کاروائی کرنا انہیں سیاسی نشانہ بنانا ہے۔ شائق عثمانی
عدالت صدر کے استثنی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل دو سو اڑتالیس کے تحت کرے گی۔ شائق عثمانی
حکومت خود فیصلہ نہیں کر سکتی ہے کہ صدر کو استثنی حاصل ہے۔ آفاق احمد
حکومت عدالت کے فیصلے کو نہیں مانے گی تو ملک میں لاقانونیت بڑھے گی۔ آفاق احمد
عدالت نے ضمنی الیکشن کو غیر قانونی قرار دیا ہے الکشن کمشنر کو اسے غیر آئینی کہنے کا حق نہیں ہے۔ شائق عثمای
عدالت کا صدر کے استثنی پر فیصلہ آنے کے بعد حکومت کو سوئس کورٹ کو خط لکھنا پڑے گا۔ شائق عثمانی
اصغر خان پیٹیشن پر گواہیاں مکمل ہیں فوراَ فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی
میں نے اصغر خان پٹیشن میں اپنی رائے دی ہے کہ آئی ایس آئی کو سیاست میں دخل دینے کا حق نہیں ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی
کراچی میں اب بھی نو گو ایریاز موجود ہیں۔ آفاق احمد
الطاف حسین نے پورے کراچی کو نو گو ایریا بنا دیا ہوا ہے۔ آفاق احمد
الطاف حسین برطانوی پاسپورٹ واپس کر کے پاکستان آ جائے تو میں اس کا استقبال کروں گا۔ آفاق احمد
الطاف حسین کا ٹونی بلیر کو لکھا گیا خط بھی منظر عام پر آ چکا ہے۔ آفاق احمد
کراچی میں امن کے لئیے شہر کو اسلحے سے خالی کرنا ہو گا۔ آفاق احمد
کراچی میں کوئی الطاف حسین کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ آفاق احمد
میں نے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے کہ کراچی کے مسئلے پر عدالت سے جھوٹ بولا گیا تھا۔ آفاق احمد
الطاف حسین کراچی میں اپنے مخالفین کو برداشت نہیں کر سکتا۔ آفاق احمد
آپریشن کے باوجود کراچی کی سکیورٹی کی صورت حال بہت بری ہے۔ شائق عثمانی
کراچی میں جس کے پاس بھی اسلحہ ہو اسے گولی مارنے کا حکم ہونا چاہئیے۔ شائق عثمانی
کراچی میں حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ شائق عثمانی
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے تھوک کے حساب سے کراچی میں اسلحے کے لائسنس جاری کئیے ہیں۔ آفاق احمد
کراچی میں امن کی خاطر میں سب کو دعوت دینے کو تیار ہوں۔ آفاق احمد

0 comments:

Post a Comment

Featured Links

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Affiliate Network Reviews